کراچی میں رات سرد رہنے کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13سے15ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں شمال مشرق سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ان میں نمی کا موجودہ تناسب 27 فیصد ہے۔