پی ٹی آئی حکومت جان لیوابیماری، نجات دلانے کابیڑہ مولانا فضل الرحمان نے اٹھایاہے،حافظ حمداللہ نے فرخ حبیب کو کرائے کا ٹٹو قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف اتحاد کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹیڈ امپورٹیڈ،سیاسی خانہ بدوشوں، اورزرخریدسیاسی لوٹوں کاہجوم ہے۔فرخ حبیب جیسے کرائے کے ٹٹو کی اوقات مولانافضل الرحمن کے جو تے جتنی بھی نہیں وہ بھی مولانا پربھونکتے ہیں، کالیا،تمہیں توبھونکنے کیلئے ہی رکھاہے۔ وزراء کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹیڈ امپورٹیڈ،سیاسی خانہ بدوشوں، اورزرخریدسیاسی لوٹوں کاہجوم ہے ناکام حکومت،ناکام حکمران،ناکام سیاستدان،ساڑھے تین سال سے قوم پرمسلط کیاگیاہے جو،امپائر،کی انگلی کے سہارے کھڑی ہے بدتمیزی،گالم گلوچ،سیاسی قائدین کی

پگڑی اچھالنا اور دھٹرلے سے جھوٹ بولناپی ٹی آئی کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کرائے کے ترجمان آئے روزمولانافضل الرحمن پربے جاتنقیدکرکے اپنی ناکامیوں کوچپھانے کی ناکام کوشش ہے،مولانافضل الرحمن کی سیاست کے بغیرپاکستان کی سیاست نامکمل ہے فرخ حبیب کرائے کے،ٹٹو،جن کی مولانافضل الرحمن کے جو تے جتنی اوقات نہیں وہ بھی مولانا پربھونکتے ہیں،بھونکتے رہوجتنابھونک سکتے ہو،کالیا،تمہیں توبھونکے کیلئے ہی رکھاہے ساڑھے تین سال میں قوم اورملک کوحکومت نے تباہی،بربادی،کے سواکچھ نہیں دیا جھوٹی حکومت کے جھوٹے ترجما نوں جتناجھوٹ بول سکتے ہوبول اب عمران خان سمیت تمہارے سیاسی موت کاوقت آن پہنچاہے پاکستان کی سیاست میں اب سیاسی لوٹوں اورموسمی پرندوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت ایک زہریلااور مہلک بیماری ہے جوساڑھے تین سال سے ملک اورقوم کولاحق ہے اس،جان لیوا،بیماری سے قوم اورملک کونجات دلانے کابیڑہ پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم سے مولانافضل الرحمن نے اٹھایاہے مولانافضل الرحمن عمران خان اوران کی پوری ٹیم کیلئے ڈراونا خواب بن چکا ہے مولانا پارلیمنٹ سے باہرہوکربھی پاکستان کی سیاست مولانافضل الرحمن سے شروع ہوتی ہے اورمولانا پرہی ختم ہوتی ہے ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

4 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

14 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

26 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

46 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

57 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

1 hour ago