کیا ہارٹ اٹیک سے اموات کی وجہ کورونا ویکسین ہے؟ ماہر امراض قلب نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کورونا ویکسین کو امراض قلب سے جوڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کہا نوجوانوں کی اچانک موت کی وجہ ہمیشہ شریانیں بند ہونا نہیں ہوتی، 25 فیصد وجوہات موروثی بھی ہوتی ہیں جب کہ کھلاڑیوں کی اچانک اموات بھی عموماً دیگر وجوہات سے ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال سے باہر کسی کو دل کا دورہ پڑے تو صرف 7 فیصد لوگ بچ پاتے ہیں لیکن اگر 3 سے 5 منٹ کے اندر مریض کو اے ای ڈیز سے جھٹکے دیے جائیں تو 50 سے 70 فیصد تک جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
ڈاکٹر ندیم رضوی نے بتایا کہ جوان لوگوں میں دل کی بیماری بڑھنے کاکوئی سائنسی ثبوت نہیں اور نہ ہی ان اموات کا تعلق کورونا ویکسین سے ہے۔