افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔واقعہ میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ حراست ہے، تیسرے ڈرائیور کی تلاش کیلئے کارروائی تیز کر دی گئی ذرائع کے مطابق واقعہ میں 2 ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں، اور اب تک 2 ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔افغان سفیر نجیب اللّٰہ علی خیل نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور خاتون کی تصویر غلط طور پر سوشل میڈیا پر گردش

کر رہی ہے، جسے وہ جانتے تک نہیں۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اور سکیورٹی کے متعلقہ ادارے افغانستان کے سفیر اور ان کی فیملی سے قریبی رابطے میں ہیں اور ان کی بیٹی سے پیش آنے والے مبینہ واقعہ کے حوالے سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔ترجمان نے افغانستان میں سفیر کی صاحبزادی کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ،ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جیسا کہ کل اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے کی طرف سے وزارت خارجہ کو اطلاع دی گئی کہ سفیر کی بیٹی کو رینٹ کی گاڑی میں سفر کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس نے جامع تحقیقات کا آغاز کردیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کو دہرایا کہ سفارتی مشنز ، سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس قسم کے واقعات کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

2 hours ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

2 hours ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

3 hours ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

3 hours ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

4 hours ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

4 hours ago