اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ معزز ججز کو سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے۔ایک بیان میں شہزاد اکبر نے عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے ردِ عمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معزز ججز کو ایسے سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے، چیف جسٹس کے بعد مفرور شخص کا خطاب رکھا گیا۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کا خطاب رکھنے پر کانفرنس کے منتظمین کی غیر جانبداری پر سنجیدہ شبہات پیدا ہوئے
ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی تعزیتی کانفرنس میں نواز شریف کا خطاب رکھنے پر ردِعمل دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ چیف جسٹس اور سینئر ججز کی تقریر کے بعد ایک مفرور شخص کا کانفرنس سے اختتامی خطاب رکھنا، ججز اور عدلیہ کی توہین اور ملک اور ا?ئین کا مذاق اْڑانے کے مترادف ہے۔فواد چوہدری نے اسی تناظر میں کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی اور ساتھ ہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی اس معاملے پر غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…