بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں کا امکان الرٹ جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے کے متعدد اضلاع بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیںکوئٹہ، ژوب، قلات، خضدار اور آواران میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔زیارت،کوہلو،ڈیرہ بگٹی اور واشک میں بارش کا امکان ہے۔سوراب، خاران،لسبیلہ،لورالائی اور گرد و نواح میں بارش متوقع ہے۔شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورسیلاب کا خدشہ بھی ہے۔

WhatsApp
Get Alert