بلوچستان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلا س آج منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا ۔ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ اجلاس میں صوبے کی سیکورٹی صورتحال ، بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے، چمن ماسٹر پلان، غیر قانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل سمیت دیگر اہم نکات پر غور اور فیصلے کیے جائیں گے ۔اجلاس میںصوبائی وزراء ، کمانڈر 12کور سمیت متعلقہ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے ۔

WhatsApp
Get Alert