صدر ٹرمپ کا جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر عائد تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے شروع کر دیے۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے تیونس پر 25 فیصد،انڈونیشیا پر 32 فیصد، بوسنیا پر 30 فیصد اور بنگلا دیش پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ سربیا پر 35 اور کیمبوڈیا پر 36 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ تھائی لینڈ سے 36 فیصد ٹیرف وصول کیا جائےگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور قازقستان پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، لاؤس پر امریکی ٹیرف 40 فیصد اور میانمار پر 40 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
اس سے قبل پیر کو امریکا نے مختلف ممالک پر ٹیرف میں اضافے کی ڈیڈ لائن 9 جولائی سے بڑھا کر یکم اگست کرنے کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert