بولان ندی میں سیلابی صورتحال، پل کا 15 فٹ حصہ ریلے میں بہہ گیا، ہنگامی صورتحال نافذ

بولان(قدرت روزنامہ)بولان ندی میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق بولان ندی سے 38 سو 50 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ ڈی سی کچھی جہانزیب بلوچ نے بتایا کہ بولان سنی ندی کا روڈی پل متاثر، 15 فٹ کا حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ بولان پل کی مرمت کیلے مشینری روانہ کردی گئی، پانی کا بہاﺅ رک جانے پر مرمت کردی جائے گی۔ بولان میں صورتحال ابھی قابو میں ہے، کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
