کرنل صوفیہ سے موازنہ ! بد تہزیب سیاسی ٹرولرز پر کیپٹن ایمان کا ویڈیوکلپ ایٹم بم بن کر گرا


لاہور (قدرت روزنامہ)کرنل صوفیہ سے موازنہ ! بد تہزیب سیاسی ٹرولرز پر کیپٹن ایمان کا ویڈیو کلپ ایٹم بم بن کر گرا۔ قومی بیانیہ اختیار کرنے والی کیپٹن ایمان درانی گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس قومی بیانیے کو بے حد سراہا گیاجو کیپٹن ایمان نے پیش کیا۔ ایک موٹیویشنل اسپیکر کی حیثیت سے کیپٹن ایمان نے صرف اپنی ذمے داری ادا کی تھی۔
وہ پوری دنیا میں جاندار قومی بیانیہ اختیار کرنے پر مقبول ہو گئیں۔ مگر ان کا محض چند منٹوں کا ایک کلپ ریاست مخالف عناصر پر ایٹم بم بن کر گرا۔
انتہائی باوقار قومی بیانیے نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کو تباہ وبرباد کر دیا اورایک بہت بڑی ہلچل پیداکردی۔
جہاں لاکھوں صارفین نے اس قومی بیانیے کو سراہا وہیں چند نا عاقبت اندیشوں نے اس پر زہر بھی اگلا۔
بد تہزیب سیاسی ٹرولرز پر کیپٹن ایمان کا ویڈیو کلپ ایٹم بم بن کر گرا۔ یہ وہی مٹھی بھر ناعاقبت اندیش ہیں جو نوجوانوں کا زہن مسلسل پراگندہ کرنے میں پہلے بھی ملوث رہے ہیں۔
ان سیاسی ٹرولرز نے قومی بیانیہ مضبوطی سے اختیار کرنے پر کیپٹن ایمان کا موازنہ بھارتی فوج کی خاتون ترجمان کرنل صوفیہ سے کرنا شروع کر دیا ہے۔
سیاسی نفرت میں اندھے یہ ٹرولرز بھول چکے کہ ریاست ہیں تو ہم سب ہیں ورنہ کچھ نہیں۔
قومی بنانیے سے ہٹ کر ’’پبلک انٹرسٹ‘‘ کے نام سے ٹرینڈچلانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔
ملکی وقار،تہزیب اور اقدار کو پیچھے رکھ کر دشمن کی زبان کا زہر اگلنا کسی صورت قابل معافی نہیں۔
لاکھوں کروڑوں صارفین بیانیے کی جنگ میں ریاستی اقدامات کے قدم بقدم کھڑے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کیپٹن ایمان کے چھوٹے سے کلپ نے ریاست مخالف بیانیے کو جڑوں سے اکھاڑ کررکھ دیا۔
واضح رہے عدالت نے منگل کوریاست مخالف بیانیہ اختیارکرنے پر 27 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کرنے کا حکم دیدیاہے۔

WhatsApp
Get Alert