پریانکا اور نِک جونس کی طلاق ہوگئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود پریانکا چوپڑا کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔

پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا لیکن اب حال ہی میں اُنہوں نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شوہر کا نام ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم ابھی تک پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔