سلمان خان کترینہ کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) سلمان خان اپنی دوست کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے وجہ سامنے آ گئی۔بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اپنی قریبی دوست کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کریں گے وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان دسمبرمیں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر3پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اس لئے کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
سلمان خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حراست کے دنوں میں شاہ رخ خان سے اظہاریکجہتی کے لئے اپنی شوٹنگ ملتوی کردی تھی اورشاہ رخ سے قریبی رابطے میں تھے۔سلمان خان کی ملتوی شوٹنگزکا آغازدسمبرمیں ہوگا۔
کترینہ کیف خان خاندان کی فرد سمجھی جاتی ہیں اس لئے دونوں کے پرستاروں کے لئے سلمان خان کا کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنا حیرانگی کا باعث تھا۔