پنجاب

مہنگائی سے تنگ دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا

پاکپتن(قدرت روزنامہ) نئے پاکستان میں مہنگائی سے تنگ دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن کے علاقے محلہ شاہد نگر کا دلہا شاہ زیب شاہ بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا دلہن لینے گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا۔
اس موقع پر دلہا شاہ زیب شاہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لئے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کی دلہن لینے آگیا ہوں۔

متعلقہ خبریں