آپ کو اداکارہ ہونا چاہیئے، بے خبر صارف کا یمنیٰ زیدی کو مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معصوم شکل و صورت کی مالک اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ایک انٹرنیٹ صارف کی جانب سے اداکاری کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے . اکثر اوقات ہی انٹرنیٹ پر کچھ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جنہیں وائرل ہونے میں ذرا سی بھی دیر نہیں لگتی ہے .

اداکاراؤں، ویلاگرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر لائیو چیٹ کرنا بہت عام سی بات ہے اور اسی دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو خبر کی صورت اختیار کر لیتے ہیں . ایسا ہی ایک واقعہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 جیتنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی لائیو چیٹ کے دوران پیش آیا . یمنیٰ زیدی انسٹا لائیو کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھیں کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ ’آ پ کی شکل اچھی ہے، آپ کو اداکارہ ہونا چاہیے . ‘اس بے خبر انسٹا صارف کی جانب سے کیے گئے اس کمنٹ کے بعد یمنیٰ زیدی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی مقبول ہو رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں