بھارتی خفیہ ایجنسی کے ٹویٹر اکاؤنٹس نے لورالائی واقعہ سے قبل ہی دہشتگردی کی خبری دی تھی : وسیم عباسی کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی وسیم عباسی نے کہاہے کہ لورالائی میں بس سے پنجاب کے 9 شہریوں کو شہید کر دیا گیا ، یہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک کچھ ٹویٹر اکاؤنٹس دہشتگردی کے واقعات کی پہلے سے خبر دے دیتے ہیں اور پھر بعد میں واقعہ ہوتاہے ۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباسی نے کہا کہ لورالائی میں بہت ہی افسوسناک واقعہ ہوا، فتنتہ الہندوستا ن کے دہشتگرد وں کی طرف سے یہ واقعات آئے روز کا معمول بنتا جارہاہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا جاتاہے ، لورالائی کے علاقے میں ایک بس کوئٹہ سے لاہور آ رہی تھی ، اس میں سے مسافروں کو اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو شہید کر دیا گیا ، اس سے پہلے بھی متعدد واقعات ہو چکے ہیں، جعفر ایکسپریس کے بعد متعدد واقعات ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک ٹویٹر اکاؤنٹس نے کل کہا کہ بلوچستان کے لوگ پتھروں سے مزاحمت کریں گے ، یہ ٹویٹر اکاؤنٹس دہشتگردی کی خبر پہلے دے دیتے ہیں اس کے بعد دہشتگردی ہوتی ہے ، جس سے صاف پتا لگتاہے کہ وہ اس کے بینفشری ہیں ۔ معرکۂ حق میں بھارت کو جو ہزیمت ہوئی ہے اس کے بعد وہ ملٹری کے ساتھ تو لڑ نہیں سکتے لیکن اب عام شہریوں کو دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert