عمران خان کے بیٹے کا نام قاسم ہے، محمد بن قاسم تو نہیں : نصرت جاوید


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و تجزیہ نگارنصرت جاوید نے کہا ہے کہ حکومت بے وقوف ہے ، عمران خان کے بچوں کی آمدکی اطلاع سنتے ہی اپنے سفیر کو ہدایت کرنی چاہیے تھی کہ فوری جمائما سے رابطہ کرے کہ بچے کب جانا چاہتے ہیں، براہ مہربانی ہمیں پاسپورٹ دیں تاکہ ویزہ لگائیں اور وہ پاکستان جائیں، اس کی بجائے حکومت نے تڑی لگانا شروع کردی”۔
قاسم اور سلیمان عمران خان کے بیٹے، پاکستان آرہے ہیں، اس دفعہ تحریک کامیاب ہوجائے گی ؟اس کے جواب میں نصرت جاوید کہناتھاکہ ان کا نام قاسم ہے، محمد بن قاسم تو نہیں، یہ بتا سکتا ہوں کہ بچے امریکہ جارہے ہیں جہاں ان لوگوں سے ملیں گے جولوگ جب 2012 میں عمران خان ڈرون حملے کے خلاف وزیرستان جارہے تھے ، ایک ڈاکومیٹنٹری بھی بنی تھی جسے جمائما نے فنانس کیا تھا، وہی لوگ دونوں بچوں کی امریکہ میںملاقاتیں کرائیں گے ، غالباً دو بڑی ملاقاتیں ہوں گی ، میرا نہیں خیال کہ فی الحال عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی آسانی ہو، مسٹر ٹرمپ ہم سے بہت خوش ہیں۔

WhatsApp
Get Alert