کراچی میں پی ٹی آئی رہنما لیلی پروین پرسابق شوہر کے ساتھی وکلا کا تشدد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما لیلی پروین پر سابق شوہر کے ساتھی وکلا نے تشدد کیا۔پی ٹی آئی رہنما لیلی پروین اوران کے بھائی کوعدالت میں پیشی پرسابق شوہرکے وکلا نے تشدد کا نشانہ بنایا۔لیلی پروین کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے65لاکھ کا چیک باؤنس ہونے پرسابق شوہرایڈوکیٹ حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔آج عدالت میں پیشی پرسابق شوہرکے ساتھی وکلا نے مجھے اورمیرے بھائی پرتشددکیا۔
لیلی پروین کا مزید کہنا تھا کہ سابق شوہر حسنین کے ساتھی وکلا نے مجھ پراورمیرے بھائی پروکلا کوگالیاں دینے کا الزام لگا کرشورمچایا۔ شہزاد سعید،جلبانی اوردیگروکلا نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔لیلی پروین کا اپنے سابق شوہرسے کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔