سوشل میڈیا پرسیلفی لگانا اچھالگتا ہے،کرینہ کپور

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی میگا اسٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیلفی لگانا اچھا لگتا ہے۔بالی ووڈ میں اداکاری کے21سال مکمل کرنے والی کرینہ کپورکا کہنا تھا کہ مجھے سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پرلگانے میں مزہ آتا ہے میں یہ کام اپنے لئے کرتی ہوں۔ میں یہ جاننا ہی نہیں چاہتی کہ لوگ سیلفیوں پرکیا کہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کوانٹرویومیں کرینہ کپورکا مزید کہنا تھا کہ جولوگ منفی باتیں کرتے ہیں انہیں میرے سوشل میڈیا پیجز پرنہیں آنا چاہئیے کیونکہ میں زندگی کوخوش باش اندازمیں گزارنے پریقین رکھتی ہوں۔کرینہ کپورکا کہنا تھا کہ میری کامیابی کی وجہ میرا اعتماد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں مزید21سال بالی ووڈ میں کام کروں گی۔