بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن کا ائیر انڈیا حادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن نے احمد آباد میں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پائلٹس ایسوسی ایشن نے جون میں ائیر انڈیا کے طیارے کو پیش آئے حادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے لیے مناسب ماہرین کو شامل نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ حادثے میں مرنے والوں کے ورثا نے بھی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن مرلی دھر موہول نے کہا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے دوسرے ممالک بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی جبکہ طیارہ گرنے سے متعلق حتمی رپورٹ آنے تک کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں برس جون میں بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert