فن، جذبات اور وقار کا امتزاج؛ بھارت کے لیجنڈری اداکار کوٹا سرینواس راؤ انتقال کرگئے


ممبئی(قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی اداکار کوٹا سرینواس راؤ نے طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں زندگی کی جنگ ہار گئے، انہوں نے اپنی اداکاری نے ہزاروں دلوں کو مسکرایا، رُلایا اور سوچنے پر مجبور کیا۔
اپنی منفرد اداکاری اور یادگار کرداروں کی بدولت کوٹا سرینواس راؤ نے تلگو فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ ان کا انتقال فلمی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
زندگی کے ابتدا میں تعلیم اور بینک کی ملازمت کے باوجود ان کا دل ہمیشہ فن کے لیے دھڑکتا رہا، اور وہ تھیٹر کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے بعد فلموں کی دنیا میں چمکے۔ 1978 میں “پرانم کھیریدو” سے شروع ہونے والا ان کا سفر ہزاروں یادگار کرداروں میں ڈھل گیا۔
انہوں نے اسٹیج سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور تقریباً پانچ دہائیوں تک فن کی دنیا میں خدمات انجام دیں، جنہوں نے نہ صرف ساتھی فنکاروں کے لیے راہنمائی کا کردار ادا کیا بلکہ لاکھوں ناظرین کے دل بھی موہ لیے۔
ان کے کیریئر میں 750 سے زائد فلمیں شامل ہیں، جن میں تلگو، تمل، ہندی، کنڑ اور ملیالم زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ وہ ان چند اداکاروں میں سے تھے جو اپنی اداکاری سے ہنسانے، خوفزدہ کرنے، نفرت جگانے اور محبت کے جذبات بیدار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

WhatsApp
Get Alert