کراچی میں نادرا سینٹر بند؛ شناختی کارڈ بنانے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ قومی شناختی کارڈ کے حصول یا دیگر رجسٹریشن خدمات کے خواہشمند افراد کو اگلے دو ہفتوں کے دوران کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ نادرا رجسٹریشن سنٹر، عوامی مرکز کراچی کو مرمت اور توسیعی کام کے باعث عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس کراچی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ سنٹر 14 جولائی 2025 (پیر) سے 27 جولائی 2025 (اتوار) تک بند رہے گا۔ اس دوران شہری نادرا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اس سنٹر کا رخ نہ کریں۔
شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین عوامی مرکز کے اطراف میں تعینات کر دی گئی ہے۔ عوام ان مقررہ دنوں میں نادرا کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے موبائل یونٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) حکومت پاکستان کا اہم ادارہ ہے، جو عوامی شناخت سے متعلق تمام امور کی نگرانی کرتا ہے۔ نادرا نے 2000 میں اپنے قیام کے بعد سے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) جاری کرنے کا عمل شروع کیا، جو اب ہر 18 سال یا اس سے زائد عمر کے پاکستانی شہری کے لیے ضروری ہے۔

WhatsApp
Get Alert