199اور201یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ، وزیرتعلیم پنجاب نے بھی تائید کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) 199اور201یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہورہاہے اور نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے بھی تائید کردی۔
تفصیل کے مطابق سماء ٹی وی کے لیے میزبان نور امان اللہ کودیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کاکہناتھاکہ “ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسی ہے لیکن اگر آپ نے یونٹ کی قیمت بڑھانی ہے تو عقلمندی سے بڑھائیں، ایک دم سے 199سے 201تک استعمال جاتا ہے تو بل میں اتنا زیادہ فرق صارف کے لیے بہت بڑا بوجھ ہے، اسے300یا 400یونٹ پر کردیں تاکہ وہ بوجھ آہستہ آہستہ بڑھے، ایک یونٹ بڑھنے سے اس قدر زیادہ بوجھ نہ ڈلے، ہمیں ہمیشہ سچ بولنا چاہیے اورسچ بولتے رہنا چاہیے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانا، اپنی قیادت تک پہنچانا اور انہیں ہمیشہ پبلک کا موقف بتاتے رہنا ہی سیاست ہے جو ہم نے کیا اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔
عوام کے احتجاج پر حکومت کو ہوش آیا ہے امید ہے کوئی بہتر ہل نکلے گا ۔۔۔۔ pic.twitter.com/dPmgjVXSYS
— Zafar Shirazi 🇵🇰 (@ZafarShirazi7) July 12, 2025
