’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
لاہور میں بارش کے دوران اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت پر تنقید کرنے والے شہری کی مبینہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران راستوں کی بندش کے دوران برسات کے پانی سے بھرے روڈ پر سے اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں شہری کو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا، بعد ازاں وہی شہری ایک اور تصویر میں پولیس موبائل میں بیٹھا دکھائی دیا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ شہری کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ حکومت پر اپنی تنقید پر معذرت کرتے ہوئے دکھائی دیا، مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کی جانب سے شیری کی معذرت کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟؟ کہاں گیا وہ جوش؟‘۔
یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟؟ کہاں گیا وہ جوش ؟ pic.twitter.com/bfwk2myyJo
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 12, 2025
اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ملک میں یہ ڈر کا نظام قائم کیا گیا ہے، ایک ایک ظلم تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، جو ظلم چچا نے سہا ہے جس دن عمران خان کی حکومت آئی تو اس کا احتساب ہوگا۔
