اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز، انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت رہا، مارکیٹ کھلنے پر کے ایس ای 100 انڈیکس 637 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 637 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 35 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔
اس حوالے سے اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بن سکتے ہیں، دوسری جانب آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی ریفارم ایجنڈے پر عمل درآمد قابل تعریف ہے۔
مثبت معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کی جانب سے حوصلہ افزا تبصرے کے بعد سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخی بلندی حاصل کر رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert