زرعی شعبے میں اہم اصلاحات؛ ’’نافسا‘‘ کا قیام ترقی کی جانب اہم سنگ میل

نافسا کا مقصد عالمی معیار کے مطابق جدید زرعی نظام متعارف کرانا ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے، ڈی پی پی و اینیمل کوارنٹائن کو ضم کر کے نئی فوڈ سیفٹی اتھارٹی ’’نافسا‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
نافسا کا مقصد عالمی معیار کے مطابق جدید زرعی نظام متعارف کرانا ہے۔
میتھائل برومائیڈ کا غیر ضروری استعمال کم اور فی کنٹینر 40 ہزار روپے تک کی بچت ہو رہی ہے۔
ڈی پی پی کی لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن اور جدید انفرا اسٹرکچر کی بنیاد پر کام شروع کر دیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی شعبے میں جدیدیت اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

WhatsApp
Get Alert