عالیہ حمزہ نے شیخ وقاص اکرم کے میسجزلیگ کر دیئے، غصے میں شکوہ کیا تو شکوے کے میسج بھی لیک کردیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں نظرانداز کئے جانے پر ناراض عالیہ حمزہ نے شیخ وقاص اکرم کے میسجز لیگ کر دیئے اور تو اور شیخ وقاص اکرم نے غصے میں شکوہ کیا توعالیہ حمزہ نے شکوے کے میسج بھی لیک کردیئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کاعالیہ حمزہ سے کہناتھاکہ میرا جو میسج تھااس کو سیاق و سباق کے بغیر آپ نے میڈیا کو فیڈ کیا، یہ اشتعال انگیزی ہے،آپ اس قسم کی خاتون ہیں کہ آپ سے جو بات کی جائے وہ آپ میڈیا کو آگے فیڈ کر دیں،آپ نے میڈیا کو یہ بتایا کہ یہ بات میں نے کس بات کے جواب میں کہی اور کیا آپ نے انہیں بتایاکہ وہ میٹنگ ہورہی ہے کیا اسے کہتے ہیں،سی سی ،اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، بتایا آپ نے ان کو ۔
شیخ وقاص اکرم کاکہناتھا کہ یہ اشتعال انگیزی ہے کہ آپ لوگوں کو جو میسج کئے جائیں،آپ لوگ اتنے میڈیا کے بھوکے ہیں آپ کو میڈیاکی اتنی کوریج چاہئےکہ اتنا رونا دھونا مچایا ہوا ہے کہ میرے میسج لیک کرکے میڈیا کو،اب میسج میں میں بتاؤں گاکہ اصل بات کیا تھی،اس سے پہلے ہوئی تھی یا اس سے بعد میں ہوئی تھی،وہ یہی تھی کہ آپ کو بتایا گیا تھا کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں ایم این ایز اور ایم پی ایز نہیں ہوتے اورورکر ہوتا ہے ،پہلے بار ایم این ایز اور ایم پی ایز کو آن گراؤنڈ ہونا چاہئے،اور پھر اس میسج کے بعد سی سی میٹنگ ہوئی جہاں آپ کی ریکوئسٹ پر وزیراعلیٰ کو ہم نے کہاکہ وہ واپس جائیں گی جی ٹی روڈ سے،آج آپ نے یہ حرکت کی اور بہت بری حرکت کی ہے،اتنی بندوں میں خواہشیں ہوتی ہیں کہ میڈیا انہیں اٹھائے اور ہمیں یہ بنائیں۔
شیخ وقاض کا عالیہ حمزہ کو کئے گے مسیج لیک pic.twitter.com/r3nJossjxh
— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) July 13, 2025
اسی طرح ایک اورآڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،جس میں سینئراینکرپرسن منصور علی خان اس آڈیو سے متعلق بتا رہے ہیں ۔
شیخ وقاص اکرم کا آڈیو پیغام میں عالیہ حمزہ کو کہناتھا کہ اس اکٹھ کو پارلیمنٹرینز پارٹی کا رنگ دے رہے ہیں،میری اس پارٹی کے منتظمین سے بات ہوئی ہے،میں تو آپ کو صرف اطلاع دے رہا ہوں،کہ آج کے اکٹھ میں صرف پارلیمانی پارٹی کے لوگ اس میں شامل ہیں، کیونکہ وہ اس کو کوئی اور رنگ نہیں دینا چاہتے۔
اینکرپرسن منصور علی خان کاکہناتھا کہ آپ حیران ہو رہے ہوں کہ آڈیو میرے پاس کیسے پہنچی،ان کاکہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا واٹس ایپ گروپ بنا ہوا ہے،جس میں کئی افراد شامل ہیں،وہاں سے ہمارے بھی ایک کبوتر نے ہم تک یہ آڈیو پہنچا دی کہ جناب عالیہ حمزہ کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا کہ آپ تشریف نہیں لائیں گی،اس میں صرف پارلیمنٹرینز شرکت کریں گے۔
جن کو یہ گِلہ تھا کہ عالیہ حمزہ نے شرکت کیوں نہیں کی وہ خود شیخ وقاص اکرم کی بات سُن لیں وہ عالیہ حمزہ کو شرکت سے منع کر رہے ہیں pic.twitter.com/EDSv4GyRfI
— Waqar khan (@Waqarkhan123) July 13, 2025
منصور علی خان کاکہناتھا کہ بعد میں پتہ چلا کہ جب یہ فنکشن آرگنائز کیا گیا تواور بھی لوگ جو پارلیمنٹرینز نہیں تھے انہوں نے بھی اس فنکشن میں شرکت کی،اس سے کافی حد تک واضح ہو گیاکہ عالیہ حمزہ کو جان بوجھ کر یہاں نہیں آنے دینا تھا،کیونکہ پچھلے کئی ہفتوں سے عالیہ حمزہ کوان کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے تحریک انصاف میں کمپئن چل رہی ہے،اور توپوں کی زیادہ پوزیشن کے پی سے اٹھتی ہیں،کے پی کے لیڈرشپ عالیہ حمزہ سے زیادہ خوش نہیں ہے،کہ ان کے ہاتھ میں یہ معاملات نہیں ہونے چاہئیں۔
