کیا خیبر پختونخوا کے عوام اپنی حکومت سے خوش ہیں۔۔؟ سروے رپورٹ میں حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور(قدرت روزنامہ)کیا خیبر پختونخوا کے عوام اپنی حکومت سے خوش ہیں۔۔؟ سروے رپورٹ میں حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے فروری تا مارچ 2025 میں خیبرپختونخوا کے 3,000 افراد سے رائے لی۔ عوام سے سروے میں حکومتی کارکردگی ، سہولیات ،انصاف ، روزگار اور معیشت سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے کچھ اس طرح اپنی رائے کا اظہار کیا۔
عوامی سہولیات: 66٪ کو گیس دستیاب نہیں، 49٪ کو بجلی کی شدید کمی کا سامنا؛ نوجوانوں کے لیے پارک، لائبریری وغیرہ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر۔
ترقیاتی کام: 2024 کے بعد صرف 40٪ افراد نے نئے ترقیاتی منصوبے دیکھے؛ پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز بھی مایوس نظر آتے ہیں۔
بدعنوانی: 52٪ کا ماننا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کا غلط استعمال ہوا، 71٪ پی ٹی آئی کے دور کے منصوبوں کی تحقیقات چاہتے ہیں۔
روزگار اور معیشت: 59٪ بے روزگاری میں اضافہ محسوس کرتے ہیں، 73٪ سمجھتے ہیں کہ سرکاری نوکریوں میں سفارش میرٹ سے زیادہ اہم ہے۔
سیکیورٹی: 58٪ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، مگر 57٪ دہشت گردی سے خوفزدہ ہیں، خاص طور پر جنوبی خیبرپختونخوا میں۔
انصاف کا نظام: 70٪ کے نزدیک عدالتیں سست اور کرپٹ ہیں، 84٪ جرگہ نظام کو ترجیح دیتے ہیں۔
نوجوان: سیاسی طور پر شامل، لیکن صرف آدھے نوجوان تربیتی مواقع سے مطمئن ہیں۔
قیادت: 83٪ صحت کارڈ کو سراہتے ہیں، صرف 38٪ وزیراعلیٰ گنڈاپور سے مطمئن؛ عمران خان یا پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
سیاسی حکمت عملی: 85٪ وفاقی حکومت سے بہتر تعلقات کے خواہاں، 60٪ سمجھتے ہیں کہ احتجاج سے وقت ضائع ہوا۔
مجموعی طور پرعوام حکمرانی، کرپشن اور مواقع کی کمی سے نالاں ہیں اور حقیقی اصلاحات اور نتائج کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
