چاہتا ہوں دنیا میں ہمارا شہری ہرا پاسپورٹ لے کر نکلے تو لوگ کہیں ’دیکھو پاکستانی آرہا ہے‘، وزیراعظم

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) میں چاہتا ہوں کہ جب دنیا میں ہمارا کوئی بھی شہری ہرا پاسپورٹ لے کر نکلے تو لوگ کہیں ’دیکھو پاکستانی آرہا ہے‘، ہم جب نبی پاک ﷺ کی سنت اور مدینے کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو عظیم قوم بن جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر جلسے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ دنیا بھر میں پاکستان کے ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو اور ہم ایک عظیم قوم بنیں۔
آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ماسک پہننے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو اب تک بچایا، ساتھ والے ملک بھارت کو دیکھیں کورونا کی وجہ سے کتنے لاکھ لوگ مرچکے ہیں اور ان کی معیشت کو اتنا نقصان ہوا ہے کہ کتنے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک وہ ایک عظیم قوم بنے، دنیا میں ہمارا کوئی بھی شہری ہمارا پاسپورٹ لے کر نکلے تو دنیا کہے کہ یہ دیکھیں پاکستانی آرہا ہے، ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، ہم ایک عظیم قوم بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک انسان جب شریعت پر چلتا ہے تو بڑا انسان بن جاتا ہے، ایک قوم جب ان کی سنت اور مدینے کی ریاست کے اصولوں پر چلتی ہے تو عظیم قوم بنتی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہماری قوم عظیم قوم بنے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم بدقسمتی سے جو غلط راستے پر چلے گئے تھے، بھیک مانگ کر، قرضے لے کر گزارا کرنا، امداد لے کر دوسروں کی جنگوں میں شامل ہونا، اپنے لوگوں کا نقصان کرنا، اپنی عزت کھونا، کوئی بھیک مانگنے اور قرضہ مانگنے والے کی عزت نہیں کرتا، آپ آزما کر دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کے سامنے جو ہاتھ پھیلاتا ہےکوئی اس کی عزت نہیں کرتا، نہ اس ملک کی عزت کرتا جو اپنے پیر پر کھڑا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا عزت کرتی ہے جو سچا آدمی ہوتا ہے اور جو انصاف کرتا ہے، پاکستان کے ایک لیڈر کو مانتا ہوں، سب ان کو مانیں گے، ان کا نام تھا قائد اعظم محمد علی جناح تھا، کانگریس بھی قائد اعظم کو سچا اور انصاف کرنے والا مانتے تھے، مخالف تھے لیکن عزت کرتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے عظیم قوم بننا ہے، ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے اور اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے، اپنے آ کو کیسے بدلنا ہے، سچ بولنا ہے، امانت دار ہونا ہے، گاؤں اور شہر اس انسان کی عزت کرتا ہے جس کو وہ سمجھتے ہیں کہ بڑا سچا آدمی اور انصاف کرنے والا ہے، لوگ انصاف کروانے کے لیے اس کے پاس جاتے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

9 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

39 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

50 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago