“”رانا ثناء اللہ کے سیل میں پہلے چینی پھینکی جاتی تھی، پھر کیڑے آتے تھے:حامد میر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینکرپرسن و سینئر صحافی حامد میرنے بتایا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے سیل میں پہلے چینی پھینکی جاتی تھی، پھر کیڑے آجاتے تھے، وہ اپنی میزبانی میں چلنے والے پروگرام میں بات کررہے تھے ۔
دوران گفتگو لیگی رہنما مصدق ملک نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کو ایک سال انہوں نے کیڑوں والی زمین پر لٹایا جس پر حامد میر کاکہناتھاکہ “”رانا ثناء اللہ کے سیل میں پہلے چینی پھینکی جاتی تھی، پھر کیڑے خود بخود آجاتے تھے، وہاں کیمرہ بھی لگا ہوتا تھا، مجھے یہ بات رانا ثنا اللہ نے نہیں بتائی بلکہ جو احکامات ملنے پر چینی پھینکتے تھے، انہوں نے بتایا کہ یہ ہم سے کروایا جارہاہے، اس کا کہیں ذکر کریں” ۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ “وہ کون لوگ تھے، عمران خان تھا، آج اڈیالہ جیل پر کس کا قبضہ ہے، خدا کا نام مانیں، ہمیں اپنی جگہ (سپیس) واپس لینا پڑے گی، آج چینی امپورٹ کی جارہی ہے جس پر حامد میر نے طنزیہ انداز میں کہاکہ وہ آپ کے رہنما کے سیل میں پھینکی جائے گی ۔

WhatsApp
Get Alert