جنید صفدر کا ولیمہ دسمبر کی کس تاریخ کو ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت خبریں زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا کی متعدد رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب پاکستان کے شہر لاہور میں منعقد کی جائے گی۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کا انعقاد آ ئندہ ماہ دسمبر کی17 تاریخ کو طے پانے کا امکان ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kluchit (@kluchit)


اس سے قبل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں رواں برس دسمبر تک منعقد کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں طے پایا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کو خوب کوریج بھی ملی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by celebrity nook (@celebrity_nook)