ہنسنا ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہے، ماہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نسنا مسکرانا ایک طرف ہماری شخصیت کو چار چاند لگاتا ہے تو دوسری طرف یہ ہماری صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے . ہنسی درد اور تکلیف کی شدت کم کرنے کے لئے کارگر ہے اور ہمارا ہنسنا پل بھر میں ہمیں زندگی کا ایک بہترین احساس دلا سکتا ہے .

اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جھوٹی ہنسی بھی انسان کے دماغ کو سکون دیتی ہے اور ایسے ہارمونز کی پیداوار میں مددکرتا ہے جو آپ کو خوش رکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں . ایسے افراد جو بالکل نہیں مسکراتے یا کم مسکراتے ہیں ان کے چہرے کے عضلات حرکت نہ کرنے کے باعث اکڑ جاتے ہیں ایسے افراد کا چہرہ بالکل سپاٹ ہو جا تا ہے . اس کے برعکس تیوری چڑھانا یا غصہ کے تاثرات میں چہرہ بے آرام رہتا ہے اور تکلیف محسوس کرتا ہے . اس لئے بہتر ہے کہ آپ مسکرائیں کیونکہ مسکرانے والے افراد کو لوگ زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں اور لاشعوری طور پر ان سے قربت محسوس کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں