عمران خان نے کہاہے اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آرمی چیف ہوں گے: علیمہ خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہاہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے جیل میں کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار عاصم منیر ہو نگے، انہوں نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ آپ عاصم منیر کا حساب لیں گے اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا۔
۔جھے عاصم منیر سے جان کا خطرہ ہے لیکن مذاکرات مین پھر عاصم منیر سے کرونگا
کتنا بڑا تضاد ہے انکی گفتگو میں۔۔۔ https://t.co/28THEmbpjQ— imran waseem (@imranwaseem92) July 15, 2025
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے پیغامات سنائے، انہوں نے بتایا کہ بانی نے آج 2 اہم پیغامات دیئے ہیں۔ بانی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ ٹی وی اور اخبارات کو بند کر دیا گیا ہے، اور جیل میں ان کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اور کرنل نے انسانی حقوق کا خاتمہ کر دیا ہے۔ہمارے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اس کا حساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے بانی نے کہا کہ پارٹی میں جان بوجھ کر اختلافات پیدا کیے جا رہے ہیں۔ ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔ بانی پارلیمینٹیرینز کے لاہور جا کر مشاورت کرنے پر خوش ہوئے ہیں۔
بانی نے وارننگ دی کہ جو پارٹی میں اختلاف پیدا کرے گا، اس کو وہ خود دیکھ لیں گے۔ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں اور آپ لوگ اختلافات پیدا کر رہے ہیں۔ ہم یہاں دو سال سے جیل آ رہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہماری فیملی پارٹی کے تمام فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بانی کے پیغامات پر مکمل عملدرآمد ہو۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بانی کی رہائی کے لیے راستہ بنایا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کرے۔
بہنوں کے مطابق بانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب فیصلہ پارلیمینٹیرینز نے کرنا ہے کہ وہ سیاست میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ مذاکرات کس بات پر ہوں؟ صرف بانی کے کیسز سن لیں، بات ختم ہو جائے گی۔
