سبز چائے، امراض قلب سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی عمر کے لوگوں کے سمیت نوجوان نسل بھی امراض قلب سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوتی جارہی ہے۔اس حوالے سے کی جانے والی متعدد تحقیقات سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ غیر معیاری اور پراسس فوڈز کا استعمال انسان کو ان مرض میں مبتلا کرتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اچھی متوازن غذا انسان کو بہتر صحت اور لمبی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرتی ہے اسکے علاوہ ورزش انسان کو چست اور تندرست رکھنے کے کام آتی ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سبز چائے کا استعمال روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنالیا جائے تو امراض قلب سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔سبز چائے کی افادیت کو جاننے کے لئے کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ہ سبز چائے معدے، نرخرا، بڑی آنت، جگر، لبلبہ، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق سبز چائے دل کے امراض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسکے علاوہ یہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور خون کو بھی پتلا کرتی ہے اس کی وجہ سے خطرناک دل کی بیماریوں اور فالج کا امکان کم ہو جاتا ہے۔بہتر اور صحتمند زندگی کے لئے سبز چائے کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں اور اگر آپ کو بلند فشار خون کی شکایت ہے، تو سبز چائے زیادہ سے زیادہ مقدار میں لیا کریں، اس کے استعمال سے آپ کے خون کی گردش کا عمل بہتر ہوجائے گا۔

Recent Posts

پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے…

9 mins ago

پاکستان کو ’’گھریلو‘‘ اقتصادی منصوبہ بنانے کا برطانوی مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک طرف برطانیہ نے پاکستان کو “گھریلو” اقتصادی منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ…

32 mins ago

گرمی کی لہر برقرار، لاہور کا درجہ حرارت کہاں تک جانے کا امکان؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر برقرارہے،شہر کا درجہ حرارت…

35 mins ago

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع…

44 mins ago

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور شارٹ فال 5319…

57 mins ago

خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں،وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں: ثانیہ مرزا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں خواتین…

1 hour ago