جمہوری لوگوں کی بدقسمتی کہ بڑوں کی ریس یہی ہے کہ سر، میں زیادہ خدمت کروں گا: ایمل ولی خان


پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جمہوری لوگوں کی بدقسمتی کہ بڑوں کی ریس یہی ہے کہ سر، میں زیادہ خدمت کروں گا، اقتدار سے علیحدہ تو ہونا ہی ہے، پھر کس منہ سے کہو گےکہ ووٹ کو عزت دو۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کاکہناتھاکہ “موجودہ حکومت شاید مزید دس سال بھی چل جائے، بہترین خادم ملے ہوئے ہیں، اور اُنہیں اور کیا چاہیے؟ بدنامی بھی انہی کی، اور ان کی خدمت میںواہ واہ بھی انہی کی، ہم جمہوری لوگوں اور پاکستان میں موجود اقلیتوں کے لیے بدقسمتی ہے کہ اب بڑوں کی ریس ہی یہی ہے کہ سر میں زیادہ خدمت کروں گا، میں ایک جوتا صاف کروں گا، دوسرا کہے کہ میں سر دونوں صاف کروں گا ، تیسرا کہے کہ میں دو تین جوڑے ہی صاف کردوں گا، اب ہماری سیاست اس میں چل رہی ہے۔
ان کامزید کہناتھاکہ یہ جو کچھ ہورہا ہے، چاہے وہ 27ویں ترمیم کی جو بات ہورہی ہے، وہ جمہوریت کی خدمت ہوگی یا نہیں؟لیکن جو افواہیں ہیں ، کیا وہ جمہوریت کی خدمت ہے یا یہ لوگ ووٹ کو عزت دے رہے ہیں، میں تو منہ پر کہتا ہوں کہ پانچ نہیں، دس نہیں، پندرہ سال حکومت کرلو، نکلوگے تو سہی ، پھر کس منہ سے کہو گےکہ ووٹ کو عزت دو۔

WhatsApp
Get Alert