سوشل میڈیا صارف نے یمنیٰ زیدی کو دلچسپ مشورہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معصوم شکل و صورت کی مالک اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ایک انٹرنیٹ صارف کی جانب سے اداکاری کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔اداکاراؤں، ویلاگرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر لائیو چیٹ کرنا بہت عام سی بات ہے اور اسی دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو خبر کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ ہر دل عزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کی لائیو چیٹ کے دوران پیش آیا۔یمنیٰ زیدی انسٹا لائیو کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھیں کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ ’آ پ کی شکل اچھی ہے، آپ کو اداکارہ ہونا چاہیے۔‘اس بے خبر انسٹا صارف کی جانب سے کیے گئے اس کمنٹ کے بعد یمنیٰ زیدی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔