پاکپتن، خاور مانیکا کے بیٹے نے ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

پاکپتن(قدرت روزنامہ)خاور مانیکا کے بیٹے نے ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑکاکہناتھا کہ خاورمونیکا کے بیٹے موسیٰ نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، فائرنگ کا واقعہ پیرغنی کوٹھی میں پیش آیا،ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا،فائرنگ سے زخمی ملازم علی بہادر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ڈی پی او کا کہناتھا کہ ملزم نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
