سینئر صحافی ثناء اللہ نے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں تین سالوں کے دوران اضافے کی تفصیل بتا کر وزیراعظم کے کوآرڈینٹر رانا احسان افضل کو لا جواب کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ثناء اللہ نے تین سال قبل عمران خان کی حکومت کیخلاف عد م اعتماد کی تحریک کے وقت تک اور بعد میں تین سال کے دوران ہونے والے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بتا کر وزیراعظم کے کو آرڈینٹر رانا احسان افضل کو لاجواب کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی ثناء اللہ نے کہا کہ اپریل میں جب عدم اعتماد کی تحریک کے وقت اور تین سال بعد کی قیمتیں بتاتا ہوں جو میں سرکار کے پی بی ایس سے لکھ کر لایا ہوں، گیس کی قیمت اس وقت 141 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ، آج 1976 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جو کہ 3 سالوں میں 1200 فیصد اضافہ ہے ، پیٹرول 152 روپے لیٹر تھا اور آج 272 روپے لیٹر ہے ، ڈیزل اس وقت 147 روپے آج 284 روپے ہے ، بجلی کا بھی اگر نکال لیں تو اس میں ڈیڑھ سو سے 200 فیصد تک اضافہ کیا گیاہے ، بیف کی قیمت اس وقت 600 روپے فی کلو تھی اور آج 1110 روپے کلو ہے ، چاول 75 کلو تھا آج 155 روپے کلو ہے ، آٹا 988 روپے 20 کلو کا تھیلا تھا آج یہ 1505 سے لے کر 1934 روپے تک جاتاہے ، تین سال پہلے ایک کلو دودھ 110 روپے تھا آج 220 روپے اوسط قیمت ہے ۔
سرکاری اعدادوشمار کےمطابق عمران خان کی حکومت ختم ہونے سےآج تک گیس کی قیمتوں میں 𝟏𝟐𝟎𝟎فیصد اضافہ ہوا پیٹرول اس وقت 152 تھا آج 𝟐𝟕𝟐 روپے ہے بجلی قیمتوں میں 𝟐𝟎𝟎 فیصد اضافہ ہوا ہے گوشت اس وقت 600 تھا آج 𝟏𝟏𝟎𝟎 روپے کلو ہے آٹا 20 کلو 988 تھا آج 𝟏𝟗𝟎𝟎 روپے ہے ! ثناءاللہ… pic.twitter.com/K6vRL2QvkC
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 17, 2025
