دوسروں کے بچوں کو آپ بلاتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ مثال بنائیں: شیر افضل مروت


لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ ’’دوسروں کے بچوں کو آپ بلاتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ مثال بنائیں،اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج دواوردوسروں کو کہو کہ آؤ ، خان کے لیے تحریک چلاؤ، پوری قیادت مشکوک ہوچکی، علیمہ خان کے ساتھ میرا کوئی ذاتی جھگڑانہیں‘‘۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت کاکہناتھاکہ دوسروں کے بچوں کو آپ بلواتے ہیں کہ وہ آئیں ، پشتونوں اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کو کہتے ہیں، سب سے پہلے خود مثال بنائیں، 9مئی کے بعد آپ کے بچوں کو فیلڈ میں ہونا چاہیے تھا، اپنے بچوں کو میں انگلینڈ بھیج دوں اور دوسروں کو کہو ں کہ خان کے لیے تحریک چلائیں، یہ کوئی منطق نہیں۔
رکن اسمبلی کا مزید کہناتھاکہ میں تو ابھی بھی کہہ کر آیا ہوں کہ تحریک کی رونمائی وہ خود کریں، سب کو محترمہ نے ڈس کریڈٹ کروادیا، پوری قیادت سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں بہتان طرازی کا شکار ہے، خود ان کی واحد ذات ہے جو تمام شکوک و شبہات سے پاک ہے، عملی نمونہ دینے اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو ثابت کرنے کااس سے بہتر موقع کب ہوگا، علیمہ خان کے ساتھ میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا، رویوں کااختلاف ہے، وہ جتاتی ہیں، پریشر میں لاتی ہیں لیکن ہم کسی کے پریشر میں آنے والے بندے نہیں ہیں۔

WhatsApp
Get Alert