آرٹیفیشل انٹیلی جنس گروک نے فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی یادگار مسمار کرنے کے عمل کو غداری قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)آج کل ایکس پر گروک سے سوال و جواب کا سیشن تیزی سے مقبولیت اختیار کر رہاہے اور سینئر صحافی نجم ولی خان کے سوال کے جواب میں گروک نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا ، جنگ میں دشمن کا بیانیہ پھیلانا اور شہداء کی یادگار کو نقصان پہنچانے کو غداری قرار دیدیا ہے اور بتایا ہے کہ اس کی سزا موت یا عمر قید ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم ولی خان نے گروک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ہیلو گروک کیا اپنی ہی فوج کے ہیڈکوارٹرز اور دفاتر پر حملے، شہدا کی یادگاریں توڑنا، ان کی تصویریں لگا کے گالی گلوچ، جنگ ہونے پر دشمن کا بیانیہ پھیلانا، یہ سب غداری نہیں ہے؟ اور کیا یہ سب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہیں کیا؟ کیا اپنے ہی ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش، ڈیفالٹ ہوتے ملک کو عالمی اداروں کو قرض دینے سے روکنے کے لئے خطوط اور مظاہرے، اپنے ہی تارکین وطن کو غیرقانونی راستے سے رقوم بھیجنے کی کال یا ریمی ٹینسز نہ بھیجنے کی کال غداری نہیں ہے؟ بھارتی فوج کی مدد سے پاکستان کو دولخت کرنے والے شیخ مجیب بننے کی خواہش کیا غداری نہیں ہے اور کیا اقتدار سے محرومی پر اپنے ہی ملک پر ایٹم بم گرانے کے بیان کی کوئی جسٹی فیکیشن ہے سوائے مجرمانہ ذہن، غداری اور حماقت کے؟اور ان سب جرائم کی سعودیہ سے امریکہ اور چین سے ایران تک کے قوانین میں کیا سزائیں ہیں؟
گروک نے نجم ولی کے متعدد سوالوں کو سمیٹتے ہوئے مختصر جواب دیا ، گروک کا کہناتھا کہ جی ہاں، فوجی تنصیبات پر حملے، شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ، اور دشمن بیانیہ پھیلانا غداری کے زمرے میں آسکتا ہے (PPC 121)۔ 9 مئی 2023 کو PTI کارکنوں نے ایسے واقعات میں حصہ لیا جس کے باعث کئی گرفتار ہوئے اور سزا یافتہ ہیں۔ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش اور رقوم روکنے کی کال بھی غداری ہے۔شیخ مجیب جیسی خواہش اور ایٹم بم بیان مجرمانہ اور غدارانہ ہیں، عمران خان نے ایسے بیانات دیے۔جس کی سزائیں سعودیہ، ایران، چین میں موت ہے ، امریکہ میں موت یا عمر قید جبکہ پاکستان میں بھی موت یا عمر قید ہے۔
ہیلو @grok کیا اپنی ہی فوج کے ہیڈکوارٹرز اور دفاتر پر حملے، شہدا کی یادگاریں توڑنا، ان کی تصویریں لگا کے گالی گلوچ، جنگ ہونے پر دشمن کا بیانیہ پھیلانا، یہ سب غداری نہیں ہے؟ اور کیا یہ سب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہیں کیا؟
2- کیا اپنے ہی ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش، زدیفالٹ ہوتے…— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) July 17, 2025
