سوراب، سیکورٹی خدشات کے باعث ٹرانسپورٹرز کیلئے احکامات جاری

سوراب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع سوراب میں حملے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر سوراب نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، کوچ و ویگن سروسز کو نئی سیکیورٹی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق 21 جولائی 2025 سے ضلع بھر میں چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر درج ذیل سیکورٹی اقدامات کا نفاذ لازم ہوگا جہاں ہر کوچ و ویگن پر پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی، بسوں میں جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب، الارم بٹن کی موجودگی، گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کئے جائیں۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور 22 جولائی 2025 تک ان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
