پاکستان

پٹرول پھر مہنگا۔۔؟پیٹرول پر کتنا ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ حکومت نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ اور بجلی مہنگی کرنی ہوگی۔حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ‏ڈویلپمنٹ لیوی(پی ڈی ایل ) ہر ماہ 4 روپےفی لیٹر بڑھانی ہے پی ڈی ایل کو 30 روپے تک لےکرجانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے ہیں۔ آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سےمکمل ہوا کورونا کے باوجود معیشت ‏کی بہتری کوآئی ایم ایف نے تسلیم کیا ایشین بینک،ورلڈبینک بھی ہمیں وسائل دےدیتےہیں۔ کوروناکی وجہ سےحکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے آئی ایم ایف پاکستان کو ‏تقریباً ایک ارب ڈالر دےگا پاورسیکٹرمیں بھی مزیدبہتری کی ضرورت ہے ۔

سٹیٹ بینک کومزید اقدامات کرنے ‏چاہیے حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے ٹیکس قوانین اورکاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنا ہوں ‏گی۔وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے پرانے معاہدوں کی وجہ سےقیمتیں بڑھانا پڑ ‏رہی ہیں ۔ایسےمعاہدےکیےگئےکہ ہمیں بجلی کی قیمت بڑھاناپڑےگی آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی مہنگی پر رضا ‏مندی پہلےہوگئی تھی آئندہ چند ماہ تک بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی لیکن چند ماہ کے بعد بجلی ‏مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔ آئی ایم ایف معاہدےکا انڈسٹریل ،گھریلو صارفین پر اثر نہیں پڑے گا آئی ایم ایف نے ‏پاور سیکٹر اصلاحات کو لائق تحسین قرار دیا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے آئی ایم ایف کیساتھ ‏انرجی پر معاہدہ ہوا ہے جواضافی بجلی استعمال ہو گی اس پر اثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں