زرنش خان کو بابر اعظم کی نقل کرنے پر تنقید کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ زرنش خان کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نقل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر زرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں۔

زرنش خان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں ؟جس کے جواب میں زرنش خان کا کہنا تھا کہ ’وہ یہ تو نہیں بتا سکتیں کہ اُن کی ایک ماہ کی کتنی انکم ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔‘


اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زرنش خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کے جواب کو نقل کیا ہے۔

23 2 2 300x171

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں بابر اعظم اُن سوالات کے جواب دے رہے تھے جو کہ سرچ انجن گوگل پر اُن کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں ۔اس دوران بابر اعظم نے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مُسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں آپ کی سوچ سے کم ہی کما تا ہوں۔‘