کے پی اسمبلی اجلاس، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی آج حلف برداری کا امکان


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین اسمبلی پہنچنا شروع ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کے پی اسمبلی اجلاس میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا۔
حلف اٹھانے والوں میں جمعیت علماء اسلام اور ن لیگ کی 7 ، 7 خواتین پیپلزپارٹی کی 4 خواتین شامل ہیں، اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون سے حلف لیا جائے گا، جے یو آئی کی دو اقلیت نشست پر منتخب اراکین عسکر پرویز اور گورپال سنگھ سے بھی حلف لیا جائے گا۔
ن لیگ کے سریش کمار اور پیپلزپارٹی کے کوٹے پر منتخب بہاری لالا بھی حلف اٹھائیں گے، اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert