بھارتی اداکارہ عرشی خان حادثے کا شکار، اسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے متنازع ریلیٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکاہ عرشی خان حادثے کا شکار ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عرشی خان کی گاڑی نئی دلی میں حادثے کا شکار ہوگئی اور اس دوران انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ عرشی خان نئی دلی میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور وہیں سے واپسی آتے ہوئے شیوالک روڈ پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔خیال رہے عرشی خان ریلیٹی شو ’بگ باس‘ کے 11ویں سیزن کا حصہ تھیں اور گزشتہ سال ہونے والے 14وی سیزن میں انہوں نے بطور چیلنجز بگ باس ہاؤس میں انٹری دی تھی۔
عرشی خان کے خاندانی ذرائع نے بھی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عرشی خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب اداکارہ عرشی خان آج کل ریسلنگ سیکھنے میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے ادکارہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بہت لگن کے ساتھ ریسلنگ سیکھ رہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لوں۔