کوئٹہ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے مارگٹ میں خاتون، مرد قتل واقعے کا نوٹس لے لیا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس کو کل 22 جولائی کو طلب کرلیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق محترم چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے ، پرنٹ و سوشل میڈیا پر شائع شدہ خبر و ویڈیو جس میں مارگٹ ڈیگاری کے مقام پر پسند کی شادی / نکاح کرنے پر ایک جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا ذکر ہے ،
کانوٹس لیتے ہوئے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کو عدالت عالیہ میں 22 جولائی 2025 بروز منگل کو طلب کر لیاہے۔

WhatsApp
Get Alert