وزیراعظم کا سرکاری افسر کےحکومت مخالف بیان پر انکوائری کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم نےسینئرجوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ اکیس کےافسرحماد شمیمی کے حکومت کےخلاف سوشل میڈیا پربیان دینے پرڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کوحماد شمیمی کے خلاف انکوائری کی ہدایات کردی گئیں۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق حماد شمیمی کے خلاف انکوائری 60 روزمیں مکمل کی جائے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔نوٹفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ حماد شمیمی ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ حماد شمیمی کے خلاف انکوائری سول سرونٹس رولزکے تحت کی جائے گی۔واضح رہے کہ گریڈ اکیس کےافسرحماد شمیمی نے سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا کہ ’پی ٹی آئی اورطالبان میں ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ دونوں حکومت ملنے کےبعد یہ سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے۔‘ دونوں کی امیدوں کا مرکزبھی آبپارہ ہی ہے۔