پاکستانی سیاستدان جمشید دستی نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا،9بوگس ڈگریوں پر نااہلی ہوئی: زاہد گشکوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ “جمشید دستی دنیا کے پہلے رکن اسمبلی بن گئے جنہیں9 جعلی ڈگریوں کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا “۔
اپنے ولاگ میں زاہد گشکوری نے بتایاکہ کم و بیش سات تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہوئیں، شاید یہ ورلڈ ریکارڈ ہو یا کم ازکم پاکستان میں ایک ریکارڈ ہو کہ میٹرک سے ماسٹراور اضافی ڈگریاں بوگس نکلی ہوں، تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہاہو، ان کی فالوونگ ہو، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی رہ چکے ہوں، دو حلقوں سے بیک وقت جیتے ہوں، یونیک کیس ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ مجموعی طوپرپندرہ سے بیس ایسے رکن اسمبلی رہے ہیں جن کی ڈگریاں جعلی نکلیں، اگرتحقیقات کی جائیں توموجودہ پارلیمان میں بھی کچھ لوگوں کی ڈگریاں جعلی ہوسکتی ہیں”۔
بعدازاں اپنے ٹوئیٹ میں”پاکستان کی ٹاپ سٹوری” کے عنوان سے انہوں نے لکھا کہ ” ایم این اے جمشید دستی دنیا کے پہلے ایم پی بن گئے جنہیں 9جعلی،بوگس یاغلط ڈگریوں، ڈپلوموں، سرٹیفکیٹس کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیم نے ڈگریاں دینے والے تمام اداروں سے تصدیق کی تھی۔

WhatsApp
Get Alert