انصاف کا خون: “قانونی تقاضوں کے بغیر دی جانے والی سزائیں ناانصافی ہیں” – بیرسٹر گوہر علی خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانونی ماہر بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ٹرائل چلانا اور قانونی تقاضوں کو پورا کئے بغیر سزائیں سنانا انصاف کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے ملک کی 25 کروڑ عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کا بنیادی فرض ہے کہ وہ شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی بنائیں، لیکن موجودہ صورتِ حال میں قانون کو پسِ پشت ڈال کر فیصلے سنائے جا رہے ہیں جو کہ بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رات کے وقت عدالتوں کا چلنا، وکلاء کو صفائی کا موقع نہ دینا، اور سیاسی بنیادوں پر فیصلے کرنا ایک پریشان کن رجحان بن چکا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی اور غیر آئینی طرزِ عمل کا نوٹس لے اور فوری اصلاحی اقدامات کرے۔

WhatsApp
Get Alert