اس موقع پر کمشنر کراچی کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ڈی سی ایسٹ بھی موجود تھے . کمشنر کراچی اقبال میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کا کام شروع کیا گیا تھا، حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کام روکا گیا تھا، سپریم کورٹ کا یہی حکم تھا کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو . انہوں نے بتایا کہ گیارہویں منزل پر توڑ پھوڑ کا کام جاری ہے، دسویں منزل توڑ دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کا کام تیز کیا جائے، اب اس کو اسپیڈ اپ کیا جائے گا تاکہ نسلہ ٹاور کو جلد از جلد گرا دیا جائے . کمشنر کراچی نے بتایا کہ نسلہ ٹاور کو اندر سے توڑنے کا کام جاری ہے، اسے باہر سے توڑنے کا کام آج شام شروع کیا جائے گا، جس کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے . انہوں نے مزید بتایا کہ نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے مزدور اور مشین لگا کر توڑا جائے گا، اس طرح بہت جلد نسلہ ٹاور گرا دیا جائے گا . کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنفیوژن تھی کہ نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ڈیٹونیشن سے گرایا جائے لیکن اب کنفیوژن دور ہو گئی ہے، اب اسے روایتی طریقے سے گرایا جا رہا ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمارت گرانے کا کام تیز کرنے کے لیے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن دیگر افسران کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے . جہاں انہوں نے نسلہ ٹاور کو گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، نسلہ ٹاور کو مینوئل طریقے سے گرانے کے لیے مزدور پہنچ گئے .
متعلقہ خبریں