پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور مرنے والوں میں دو بچیوں سمیت میاں بیوی شامل ہیں، تاہم ابھی تک ان کے ناموں کی شناخت نہ ہوسکی . حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا کوئی ڈکیتی مزاحمت کے باعث واقعہ پیش آیا . جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئےہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا . دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیروز والہ میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ڈی پی او شیخوپورہ کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے . آئی جی نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے . . .
شیخوپورہ(قدرت روزنامہ) لبان والا میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے لبان والا میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 4 افراد جاں بحق ہوگئے .
متعلقہ خبریں